پنجاب بار کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے: پرویز الٰہی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چودھری محمد اکرم نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وفد میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آصف محمود چیمہ، ممبر پنجاب بار کونسل چودھری محمد سرور اور علی ریاض کرمانی شامل تھے۔ وفد نے چودھری پرویزالٰہی کو پنجاب بار کے مسائل سے آگاہ کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا میری کوشش ہو گی کہ بار کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ عوام کو انکے بنیادی حقوق بغیر کسی رکاوٹ کے ملیں۔ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چودھری محمد اکرم نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ آپ نے وکلاء کو پنجاب بار کونسل کی عمارت بنا کر دی، وکلاء کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں فری علاج و ادوایات کی سہولیات بھی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعد میں آنے والی حکومتوں نے وکلاء برادری کے مسائل پر کوئی توجہ نہ دی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کینیڈا کی رکن اسمبلی سلمیٰ زاہد کو کینیڈین سٹینڈنگ کمیٹی برائے سٹیزن شپ اور امیگریشن کی چیئرپرسن منتخب ہونے پر فون کر کے مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دیگر ممالک میں اپنی خدمات پیش کرکے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ سلمیٰ زاہد نے چودھری پرویزالٰہی سے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی طبیعت کے متعلق دریافت کیا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...