بھارت کے سب مسلمانوں کو 1947 میں پاکستان بھیج دیا جانا چاہئے تھا،بھاراتی وزیر کی ہرزہ سرائی

نئی دہلی(اے این این ) وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ کے رکن گیرراج سنگھ ، جو مستقل طور پر نفرت انگیز تقاریر کے لئے مشہور ہیں ، نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ 1947 میں تمام مسلمانوں کو پاکستان بھیجا جانا چاہئے تھا۔گیرراج سنگھ نے بہار کے علاقے پورنیا میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان خود کوایک قوم سے وابستہ کریں۔ 1947 میں محمد علی جناح نے ایک مسلم قومیت کے لئے زور دیا۔ ہمارے باپ دادا کی یہ بہت بڑی غلطی تھی جس کی قیمت ہم ادا کر رہے ہیں۔ اگر اس وقت مسلمانوں کو پاکستان بھیجا گیا ہوتا اور ہندووں کو یہاں لایا گیا ہوتا تو ہم مختلف صورتحال میں ہوتے ۔

ای پیپر دی نیشن