کراچی(نیٹ نیوز) بندرگاہ پر سویا بین آف لوڈ کرنے کے لیے لنگرانداز امریکی جہاز ہرکولیس کو برتھ سے ہٹا کر پورٹ قاسم پہنچا دیا گیا ہے۔ مختلف اداروں کی رپورٹس کے مطابق سویابین ڈسٹ سے متاثر 14 شہری جاں بحق جب کہ 500 سے زائد متاثر ہوئے تھے۔ سویابین کی ان لوڈنگ روکنے سے مبینہ طور پر غیرمعمولی جانی نقصان کا سبب بننے والی آلودگی ختم ہوگئی تھی۔ ہرکولیس ہفتہ 15 فروری کو لنگر انداز ہوا تھا۔ کمشنر کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ پیش کرکے تمام ہلاکتوں کا سبب سویابین ڈسٹ کو قرار دیا تھا جس کے بعد منگل کی صبح جہاز سے سویابین کی ان لوڈنگ روک دی گئی تھی۔
کراچی: سویا بین ڈسٹ کا باعث بننے والا بحری جہاز ہرکولیس پورٹ قاسم منتقل
Feb 22, 2020