واشنگٹن (اے پی پی) صدارتی انتخاب کیلئے ڈیموکریٹس امیدواروں کی دوڑ میں شامل سابق میئر نیویارک سٹی مائیک بلومبرگ نے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ جیسے بدترین صدر ، مغرور اور قدامت پسند شخص کو شکست دینے کے لیے بہترین امیدوار ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے صدر کی نامزدگی کے لیے لاس ویگاس میں بطور پارٹی امیدوار گزشتہ روز اپنی پہلی تقریر میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ میں صدارتی انتخابات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے اور بعد ازاں وائٹ ہائوس میں اپنے فرائض منصبی انجام دینے کے لیے بہترین امیدوار ہوں۔