مولانا رومی اور حضرت سلطان باہوپر دوروزہ انٹرنیشنل کانفرنس

Feb 22, 2020

لاہور ( کلچرل رپورٹر ) مسلم انسٹیٹیوٹ اور پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام پنجاب یونیورسٹی میں مولانا رومی اور حضرت سلطان باھو پر دوروزہ انٹرنیشنل کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر،پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیم مظہر، چئیرمین مسلم انسٹیٹیوٹ صاحبزادہ سلطان احمد علی،محمد حنیف پتافی مشیر صحت وزیر اعـلـٰی پنجاب،رضا ناظری ا سلامی جمہوریہ ایران پنجاب اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ آج مغرب اور اسلام کے درمیان بڑھنے والی خلیج کو صوفیاء کا پیغام پُر کر سکتا ہے کیونکہ ان تعلیمات سے ہمیں برداشت اور امن کا پیغام ملتا ہے۔ بین المذاہب کے ساتھ ساتھ بین الثقافت ہم آہنگی بھی آج کی دنیا کی ضرورت ہے جو صوفیانہ افکار میں ملتا ہے۔
اسی محبت و امن کے پیغام کے سبب صوفیاء نے اسلام کا پیغام پھیلایا ہے۔صوفیاء انسان کو حقیقت مطلق تک پہنچنے کا درس دیتے ہیں اور انسان کا کائنات اور خالقِ کائینات سے ایک ہی نظریہ کے تحت رشتہ جوڑتے ہیں جس سے انسان کے اندر اطمینان اور امن جنم لیتا ہے اور نتیجتاً انسانی معاشرے میں بھی امن و استحکام آتا ہے۔

مزیدخبریں