کاہنہ (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ، سابقہ ڈپٹی میئر راو شہاب الدین نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے دھرنا سیاست کا آغاز کر کے ملک میں غیر جمہوری روایات کو فروغ دیا آج وہ کس منہ سے مولانا فضل الرحمان کیخلاف آئین کے آرٹیکل6کے تحت گرفتار کر نے کی باتیں کر رہے ہیں جس میں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا (ن) لیگ کر پشن کر نیوالا کو ئی بھی شخص ہو اس کے کڑے احتساب کے حق میں ہے۔
مگر یہ سیاسی و ذاتی انتقام سے پاک ہو نا چاہئے لیکن حکومت سیاسی انتقام میں اند ھی ہو چکی ہے (ن) لیگ کے دفتروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں محترم مریم نواز کو باپ کی تیمار داری کیلئے روکنا سرا سر زیادتی اور انتقامی کاروائی ہے ۔