کراچی(اسٹاف رپورٹر)انڑنیشنل میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ فاونڈیشن کی طرف سے سفاری پارک میں"ونٹر کارنیول" کا نعقاد کیا گیا۔تقریب میں شاہ ایجوکیشن ویلفیئر کراچی اور لندن کے روح رواں صدر ڈاکٹر ندیم صدیقی اور دیگرنے بھی شرکت کی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک حمد باری تعالی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔پروگرام میں بچوں کے لئے دلچسپ سرگرمیاں رکھی گئیں جن میں میجک شو ،ٹائکونڈو،مختلف گیمز،ٹریننگ سیشن اور ٹیبلوز رکھے گے جن کا مقصد بچوں کے کانفیڈینس کو اجاگر کرنا تھا.پروگرام کا بنیادی مقصد پاکستان میں علم کے فقدان اور اسکی اہمیت پر روشنی ڈالنا تھا۔پروگرام میں کراچی یونیورسٹی کی ڈین آف آرٹس ڈاکٹر شگفتہ شہزادی نے بھی شرکت کی۔اسکے علاوہ نوجوان میں ابھرتے ہوئے ستارے سنین حسن ٹریننر ،"خطیب"نے بھی شرکت کی اور پروگرام کو سراہا۔ای ایم سی ایچ آف نور العلم اسکول میں غریب بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے۔
انٹرنیشنل میٹرنل اینڈ چائلڈہیلتھ فائونڈیشن کے تحت"ونٹر کارنیول کا نعقاد
Feb 22, 2020