سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس پیر کو ہوگا

Feb 22, 2020

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس پیر کو ہوگا ۔ جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق کمیٹی کا اجلاس سینیٹر اے رحمان ملک کی صدارت میں سول سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ہوگا ۔ کمیٹی اجلاس میں کمیٹی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شناختی کارڈ کے اجراء میں مسائل پر غور کرے گی۔ اجلا س میں بلوچستان میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے پولیس کی ضروریات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

مزیدخبریں