امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے کہاہے کہ امریکہ اورافغان طالبان کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے جس سے افغانستان میں تشدد اورجنگ کے واقعات میں نمایاں کمی کی راہ ہموارہوسکتی ہے۔
اپنے ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے تازہ ترین پیشرفت کو امن کی جانب ایک اہم قدم قراردیا اور افغان طالبان پرزوردیاکہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ اتفاق رائے کے بعدافغان دھڑوں کے درمیان بات چیت جلد شروع ہوگی جس سے افغانستان میں پائیدارجنگ بندی اورافغان تنازعہ کے سیاسی حل کی جانب پیشرفت ہوسکے گی۔