چیئرمین سینیٹ کاپاکستان بحرین کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کومزیدوسعت دینے پرزور

Feb 22, 2020 | 10:17

ویب ڈیسک

سینیٹ کے چیئرمین محمدصادق سنجرانی نے پاکستان اوربحرین کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کومزیدوسعت دینے پرزوردیاہے۔انہوں نے یہ بات منامہ میں سینیٹروں کے ایک وفد کی سربراہی کرتے ہوئے بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمادبن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات میں کہی۔صادق سنجرانی نے کہاکہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتاہے اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کومزیدتوسیع دینے کے وسیع ترمواقع ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے وفد کے ہمراہ بحرین کی کونسل آف ریپریزینٹیٹو Fazwia Bint Abdullah Zainal نائب وزیراعظم شیخ محمدبن مبارک الخلیفہ اوربحرین کی نیشنل گارڈ کے صدر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمدبن عیسیٰ الخلیفہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں میں چیئرمین سینیٹ نے تجارتی اوراقتصادی سطح پرتعاون کے نئے مواقع کی تلاش کرنے کی ضرورت پربھی زوردیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں اورحکومت سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول کی فراہمی کے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔
 

مزیدخبریں