کشمیر کامسئلہ پا کستان اوربھارت کے درمیان تجارتی تعاون میں سب سے بڑی کاوٹ ہے:وزیراعظم

Feb 22, 2020 | 10:17

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کشمیر کامسئلہ پا کستان اوربھارت کے درمیان تجارتی تعاون کی راہ میں سب سے بڑی کاوٹ ہے۔بیلجیئم کے ٹیلی ویژنVRT کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرکی پوری وادی کوایک جیل میں تبدیل کردیاہے۔وزیراعظم نے اس بات پرافسوس کااظہارکیاکہ بھارت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہدسے مسلسل انکار کررہاہے جس کاوعدہ ان سے اقوام متحدہ کی قراردادوں اورخودبھارتی رہنمائوں نے کیاتھا۔عمران خان نے کہاکہ انہیں بھارت میں مودی حکومت کی موجودگی میں کشمیر کے مسئلے کے حل کی کوئی توقع نہیں ہے جوہندوبالادستی کی انتہاپسندانہ پالیسی پرعمل پیراہے۔انہو ں نے کہاکہ راشٹریہ سیوک سنگ کے بانی ہٹلرکے نسل پرستی کے فلسفے سے مرعوب ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مقبوضہ کشمیرکے اَسی لاکھ مسلمانوں کوجیل میں قیدکررکھاہے۔ تاہم وزیراعظم نے امیدظاہر کی کہ مستقبل میں بھارتی حکومت اورقیادت کی خواہش ہوگی کہ کشمیرکا تصفیہ طلب تنازعہ حل کیاجائے۔پاکستان کی معاشی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال حکومت کے لئے انتہائی مشکل تھا تاہم ایک سال کی مدت میں حسابات جاریہ کے خسارے میں پچھترفیصدکمی لائی گئی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ رواں سال پاکستان کی معیشت میں بہتری کے آثارنظرآئیں گے۔

مزیدخبریں