خلیج عرب میں امریکا اور سعودی عرب کی مشترکہ بحری فوجی مشقیں آئندہ ہفتے شروع ہوںگی

Feb 22, 2020 | 11:55

ویب ڈیسک

 واشنگٹن(صباح نیوز)آئندہ ہفتے خلیج عرب میں سعودی عرب اور امریکا کی فوج مشترکہ مشقیں کرے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا اور سعودی عرب کے اشتراک سے ہونے والی ان مشقوں کو''ناٹیکل ڈیفنڈر''کا نام دیا گیا ہے۔ان مشقوں کے دوران سعودی عرب کی بحریہ شاہ عبدالعزیز بحری اڈے پر مشرقی بیڑے کی موجودگی میں امریکی نیوی کی میزبانی کرے گی۔ مشقیں دونوں ممالک کے مابین گذشتہ مشترکہ مشقوں کے سلسلے کی کڑی ہیں۔ان مشقوں کا مقصد سمندری بحری جہاز کی آزادی کے تحفظ کے لیے جنگی تیاری کو بڑھانا ہے اوردیگر مشقیں شامل ہیں۔ ان مشقوں کے ذریعے خطے میں سمندری تحفظ کیلئے دونوں ملکوں کے اشتراک کے ساتھ مشترکہ دفاع کے عزم کا اظہار ہے۔

مزیدخبریں