گوشت اور دودھ سے بنی اشیاء پروٹین سے مالامال ہوتی ہیں لیکن پروٹین حاصل کرنے کا اور بھی ذرائع ہیں۔
دالوں میں پروٹین بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔ دالوں کی بے شمار قسمیں ہوتی ہیں جنہیں منفرد انداز میں بنا کر کھایا جاسکتا ہے۔ماہرینِ صحت کے مطابق تقریباً ہر دال میں ہی پروٹین پایا جاتا ہے جب کہ لال اور ہری دال میں بے شمار پروٹین، فائبر، آئرن اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔مونگ پھلی میں بھی پروٹین بھرپور مقدار میں پائی جاتی ہے جب کہ اس میں ایسا فیٹ (چربی) موجود ہوتا ہے جو صحت کے لیے مفید ہے۔بادام پروٹین اور وٹامن ای حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو کہ جلد اور آنکھوں کی صحت کے لیے بے حد معاون سمجھا جاتا ہے۔تخم بالنگا میں کیلوریز بے حد کم مقدار میں ہوتی ہیں جب کہ یہ پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے اس کے علاوہ تخم بالنگا میں فائبر اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ بھی پایا جاتا ہے۔