آپریشن ردالفساد کو 3سال مکمل،اپنے شہیدوں کو سلام و خراج تحسین پیش کرتے ہیں:آرمی چیف

آپریشن ردالفساد کو 3سال مکمل ہو گئے، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے شہید ہمارا فخر ہیں، ہم اپنے شہیدوں کو سلام و خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے میں سیکیورٹی فورسز کو قوم کو مکمل حمایت حاصل رہی۔ہفتہ کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آپریشن رد الفساد کو تین سال مکمل ہو گئے ہیں، ملک میں آپریشن رد الفساد 22فروری 2017کو شروع ہوا تھا۔ آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن کی صورت ظاہر ہوں گے اور ملکی سلامتی کے خلاف کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ انسداد دہشت گردی جنگ کی دو دہائیوں کی کامیابیاں مزید مستحکم ہوئیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہمارے شہید ہمارا فخر ہیں اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کے دفاع کےلئے آپریشن ردالفساد شروع کیا گیا، جس میں سیکیورٹی فورسز کو قوم کی مکمل حمایت حاصل رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن