بامپوخہ کے چیلی کار ماربل کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملبےتلے تاحال 30 افراد دبے ہوئے ہیں جبکہ امدادی کاروائیاں جاری ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بونیر میں بامپوخہ کے ماربل درنگ میں سلائیڈنگ کے واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہوگئی ہے جبکہ 30 افراد ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں ۔ اس سے قبل پانچ افراد کی لاشوں کو مقامی افراد کی جانب سے نکالا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے بونیر ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جائے وقوعہ پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ڈی ایچ کیوہسپتال ڈگر میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔ جبکہ ہسپتال کی تمام انتظامیہ الرٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ ماربل درنگ میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
بونیرمیں لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افراد جاں بحق,30ملبے تلے دب گئے
Feb 22, 2020 | 15:59