یوٹیلیٹی اسٹورزپردالوں اورگھی کی قیمتوں میں مزیدکمی

Feb 22, 2020 | 16:47

ویب ڈیسک

وزیراعظم کے اعلان کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر دالوں اور گھی کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی۔ دال چنا، مسوراور گھی 5 سے 30 روپے فی کلو سستا ملے گا۔ مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ ملک میں اہم غذائی اجناس کی کوئی قلت نہیں،قیمتوں میں کمی کیلئے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کردار ادا کریں۔

یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق دال چنا کی قیمت 7 روپے کمی کے بعد 160 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

دال مسور بھی 135 روپے کے بجائے 130 روپے میں ملے گی۔ مختلف اقسام کے گھی بھی اب 200 روپے کے بجائے 170 روپے فی کلو دستیاب ہوں گے۔ ترجمان یوٹیلٹی اسٹور کا کہنا ہے کہ سبسڈائزڈ گھی، آٹا، دالیں، چاول اور چینی وافر دستیاب ہیں۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 68 روپے فی کلو دے رہے ہیں۔ اُدھر مشیر خزانہ کی زیرِ صدارت اہم غذائی اشیاء کی فراہمی اور قیمتوں میں استحکام کا جائزہ لیا گیا۔ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ملک میں اہم غذائی اجناس کی کوئی قلت نہیں، قیمتوں میں کمی کیلئے صوبائی و ضلعی انتظامیہ کو کردار ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزیدخبریں