مظفر آباد میں مقبوضہ کشمیر کی طرز کا ٹیولپ گارڈن قائم

Feb 22, 2020 | 18:01

ویب ڈیسک

مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر واستبداد نے اس سال ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن کو ویران کردیا ہے آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں ٹیولیپ گارڈن سرینگر کا رپلیکا قائم کیا گیا ہے۔موسم بہار کا استقبا ل کرتے سرمستی جھومتے ٹیولپ اپنے شبنم تر لبوں سے سورج کی کرنوں کے ساتھ مل کر صبح آزادی کے منتظر نظر آرہے ہیں پھولوں کی پتیوں پر بکھرے رنگوں کو دیکھ کر راہ آزادی میں بہتے لہو کے رنگ کا عکس نگاہوں میں گھوم جاتا ہے۔ بدلتے موسموں میں آزادی کے لیے مضطرب یہ یکجہتی کشمیر ٹیولپ گارڈن ہے۔جلال آباد میں لگایا گیا ٹیولپ گارڈن جھیل ڈل کے کنارے تیس ایکٹر پر پھیلے ٹیولپ گارڈن کا مقابلہ تو نہیں کرتا لیکن لہو رنگ وادی کے ساتھ یکجہتی کا مظہر ضرور ہے.

مزیدخبریں