لاہور(چودھری اشرف) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز ٹیم نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو جیت لیے 165 رنز کا ہدف دیدیا۔ لاہور قلندرز کو شکست دینے والی ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 164رنز بنائے۔ ذیشان اشرف نے پچاس جبکہ جیمز ونس 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کے عماد بٹ نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اس میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان کی جانب سے شان مسعود اور جیمز ونس نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 41 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ اس موقع پر ملتان ٹیم کے کپتان 21 رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار ہو گئے۔ 69 کے سکور پر ملتان کی دوسری وکٹ معین علی کی گری ۔ انہوں نے 10 رنز بنائے اور عماد بٹ کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ اسی اوور میں عماد بٹ نے ملتان کے ریلی روسو کو بھی بغیر کسی سکور کے فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ آوٹ کر کے پویلین کی راہ دکھا دی۔ ملتان کا سکور 87 پر پہنچا تو اسے چوتھا نقصان اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کرنے والے جیمز ونس کی گری انہوں نے 42 رنز بنائے اور عماد بٹ کے ہاتھوں کلین بولڈ آوٹ ہوئے۔ 111 کے سکور پر ملتان کی پانچویں وکٹ خوشدل شاہ کی گری انہوں نے 7 رنز بنائے اور اسلام آباد کے عاکف جاوید کی بال پر وکٹ کیپر لیونک رونچی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ شاہد آفریدی میدان میں آئے لیکن وہ صرف 11 رنز کی اننگز کھیل سکے اور محمد موسٰی کی گیند پر عاکف جاوید کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ ملتان کی ساتویں وکٹ سہیل تنویر کی گری انہیں عماد بٹ نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔ عماد بٹ کی میچ میں چوتھی وکٹ تھی۔ ملتان سلطانز کے ذیشان اشرف نے اپنی نصف سنچری مکمل کی، ذیشان اشرف ملتان کے آوٹ ہونے والے آٹھویں کھلاڑی تھے۔ انہوں نے اپنے پچاس رنز 29 گیندوں پر 4 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے مکمل کی۔ ملتان سلطانز کی اننگز کے بیس اوورز کا کوٹہ مکمل ہونے پر 8 وکٹوں پر 164 رنز تھا۔ اسلام آباد کی جانب سے باولنگ میں عماد بٹ نے 27 رنز کے عوض چار، فہیم اشرف نے 34 رنز کے عوض دو جبکہ موسٰی خان نے 24 رنز کے عوض ایک، عاکف جاوید نے 35 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔
پی ایس ایل: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائٹیڈ کو جیت کے لیے رنز 165 کا ہدف دیدیا
Feb 22, 2020 | 21:04