واشنگٹن (اے پی پی)امریکہ کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ 2015 کے جوہری معاہدے سے متعلق دوبارہ سے مذاکرات شروع کرنے میں دلچسپی اس لیے رکھتا ہے تا کہ ایسی غلطیاں نہ کی جائیں جن سے مشرقِ وسطی کی صورتِ حال مزید خراب ہو۔میونخ سلامتی کانفرنس سے ورچوئل خطاب کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں شفافیت اور بہتر بات چیت کے ذریعے اسٹریٹجک غلط فہمیوں اور غلطیوں کو کم سے کم سطح پر لانا ہو گا۔
ایران سے مذاکرات غلطیاں دہرانے سے بچنے کیلئے ہیں: بائیڈن
Feb 22, 2021