کابل (نیٹ نیوز) افغانستان حکومت کی جانب سے جیلوں کے ریگولیٹری اتھارٹی کے سابق سربراہ احمد رشید توتاخیل کو اٹارنی جنرل کے دفتر (اے جی او) کے پاس بھیج دیا گیا ہے اور انھیں بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ذرائع کے مطابق توتاخیل اٹارنی جنرل کے دفتر میں پیش نہیں ہوئے لہذا اے جی او کے ذریعہ ان کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا۔لیکن ان کے قریبی ساتھیوں نے بتایا کہ توتاخیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور ان کے استعفی کو صدر نے منظور کرلیا ہے۔
افغان اٹارنی جنرل آفس پیش نہ ہونے پرسربراہ ریگولیٹری اتھارٹی کے گرفتاری وارنٹ
Feb 22, 2021