تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے ساتھ جوہری تنازع میں ممکنہ شدت پیدا ہونے کے خطرات کے پیش نظر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے تہران میں ایران حکام سے بات چیت کی۔ گروسی (IAEA) توانائی ایجنسی ایران پر عائد امریکی پابندیوں کے تنازع میں ثالثی کرنا چاہتے ہیں۔ تہران حکومت نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ اپنی پابندیوں کے تنازع میں ثالثی کرنا چاہتے ہیں۔ تہران حکومت نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ اپنی پابندیوں میں نرمی نہیں کرتا تو وہ منگل سے اپنی کچھ جوہری تنصیبات تک آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کی رسائی کو محدود کر دے گی۔ اس سے 2015ء کے ویانا جوہری معاہدے کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔