24گھنٹوسپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کے دوران مختلف سماعتو ں کیلئے  6 بینچ تشکیل 

 اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے  22 سے 26 فروری 2021  کے دوران پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر 6 بینچ تشکیل دے دیئے گئے جو مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے ۔بینچ نمبر ایک چیف جسٹس گلزار احمد،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی  پر مشتمل ہوگا ۔بینچ دو میں جسٹس مشیر عالم،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس سردار طارق شامل ہوں گے ۔بینچ تین جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہوگا ۔ بینچ چار میں جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس یحیی آفریدی شامل ہوں گے ۔بینچ پانچ جسٹس مقبول باقر اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل ہوگا ۔ بینچ چھ میں جسٹس  مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس امین الدین خان شامل ہوں گے ۔ جاری کردی کاز لسٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کروانے سے  متعلق دائر  صدارتی ریفرنس اور جعلی بینک اکاونٹس کیس میں گرفتار  ملزمان طحہ رضا اور حسین لوائی کی ضمانت سے متعلق دائر درخواست  پر سماعت 22 فروری  بروز  (پیر )کو ہوگی۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کیس میں دائر  نظرثانی درخواست پر  بینچ کی تشکیل سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ بھی آئندہ  پیر کو سنایا جائے گا ۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی  جانب سے دائر  درخواست اور نیب ملزمان کیخلاف ایک سے زائد ریفرنس دائر کرنے سے  متعلق کیس کی  سماعت 23 فروری بروز منگل کو ہوگی۔ نجی شاپنگ مال  سینٹورس تجاوزات کیس کی سماعت 24 فروری بروز  بدھ کو ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...