شدید دھند،موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک عارضی طور پر بند

Feb 22, 2021

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک اور موٹر وے ایم تھری لاہور سے رجانہ تک عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقے گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ دھند کی وجہ سے معمولات زندگی بالخصوص سڑکوں پر ٹریفک کا نظام متاثر ہوا، نارووال کرتار پور روڈ پر حد نگاہ 20 میٹر تک رہ گئی اور نارووال لاہور اور مریدکے روڈ پر حد نگاہ 10 سے 30 میٹر تک رہ گئی ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق گجرات شہر اور گرد و نواح میں بھی شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے ۔

مزیدخبریں