اسلام آباد(نا مہ نگار) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کرپشن، لوٹ مار، جھوٹ اور منافقت مریم صفدر کی سیاست کا محور ہیں،منافقت اور لاشوں پرسیاست کرنے میں شریفوں کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا،ن لیگ 2018کے انتخابات میں عوام کے سامنے بے نقاب ہوئی۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ ڈسکہ میں پی ٹی آئی ورکرپولنگ ایجنٹ کوبیدردی سے مارنیوالے لیگی غنڈے تھے،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ عوام نے مجھے کیوں نکالا میں تبدیل کردیا،ن لیگ 2018کے انتخابات میں عوام کے سامنے بے نقاب ہوئی،منافقت اور لاشوں پرسیاست کرنے میں شریفوں کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا۔کرپشن، لوٹ مار، جھوٹ اور منافقت مریم صفدر کی سیاست کا محور ہیں،عوام نے عمران خان کو ووٹ دے کر ووٹ کو عزت دی،اصل مافیا 30سال سے اپنے اقتدار کی خاطر جھوٹ،گمراہی پھیلاتا رہا۔