6ماہ کے دوران 35ارب  کی سمگلنگ اشیا ضبط کی گئیں، ایف بی آر 

اسلام آباد(نا مہ نگار ) گذشتہ چھ ماہ جولائی تا جنوری کے دوران 35ارب مالیت کی اسمگلنگ اشیا ضبط کیں گئیں، پچھلے سال اسی عرصے میں 22ارب مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کی گئی تھیں۔ ترجمان ایف بی آر کے مطابق پچھلے پورے مالی سال میں چھتیس ارب کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کی گئی تھیں، رواں مالی سال کے پہلے سات سات ماہ میں ضبط شدہ اشیا پچھلے مالی سال کے برابر رہی۔ ایف بی آر کے مطابق گذشتہ چھ ماہ کے دوران 11.3ارب روپے مالیت کی بغیر کسٹمز ادائیگی کی گاڑیاں ضبط ہوئیں، 3.4ارب روپے کی چھالیہ ضبط کیں گئیں جوکہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 105فیصد زیادہ ہے۔ ایف بی آر کے مطابق 28فیصد اضافہ کے ساتھ 1.9 ارب روپے کا کپڑا ضبط کیاگیا، 70فیصد اضافہ کے ساتھ 553ملین روپے کے سگریٹس، 113فیصد اضافہ کے ساتھ 492ملین روپے کے آٹو پارٹس، 67فیصد اضافہ کے ساتھ 380ملین روپے کی الیکٹرانک اشیا اور 93فیصد اضافہ کے ساتھ 899ملین روپے کا ڈیزل ضبط کیاگیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 104فیصد اضافہ کے ساتھ 271ملین روپے کے زیورات و جواہرات اور پاکستان کسٹمز نے 6ملین ٹن کی آیوڈین بھی ضبط کی، غیر قانونی ضبط شدہ آیوڈین منشیات بنانے میں استعمال کی جاتی ہے، آیوڈین برآمدگی کی تعریف بین الاقوامی ایجنسیز نے بھی کی،اس کے علاوہ ملک بھر میں دوہزار غیر قانونی پیٹرول پمپس کوسیل کیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...