اسلام آباد(نا مہ نگار)ادارہ شماریات کاکہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سگریٹ کی پیداوار میں 14.5فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی مالیت مجموعی طور پر25ارب روپے بنتی ہے،ادارہ شماریات کے اعداو شمار بتاتے ہیں کہ پاکستان میں سگریٹ کی پیداوار اور فروخت میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے جو کہ ان سرکاری دعوئوں کے برعکس ہے کہ ملک میں تمباکو نوشی کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے۔ سگریٹ کی پیداوار، اس کی فروخت اورسٹاک میں پنجاب میں 19.2فیصد اضافہ ہوا ہے،یہ اعداو شمار غیر ملکی سگریٹ کمپنیوں کے ان دعوئوں کی بھی نفی کر تے ہیں جس میں ان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تجارت کی وجہ سے ان کی سگریٹ کی پیداوار اور فروخت میں کمی ہوئی ہے ،حال ہی میں جاری ہو نے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمباکو نوشی کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں کی وجہ سے پاکستان کو سالانہ 13ارب ڈالر کامعاشی بوجھ برداشت کر نا پڑتا ہے،ان میں دل اور کینسر سے متعلق بیماریاں شامل ہیں۔
پاکستان میں سگریٹ کی پیداوار و فروخت میں 14.5فیصد اضافہ‘ادارہ شماریات
Feb 22, 2021