آزاد جموں وکشمیر اسمبلی الیکشن میں ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں طلب

Feb 22, 2021

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ نے آزاد جموں  وکشمیر اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد سے ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ درخواستیں اٹھائیس فروری تک وصول کی جائیں گی۔  ہدایت نامہ میں امیدواران سے کہا گیا کہ وہ اپنی مکمل درخواست پارٹی کے مرکزی دفتر بلیو ایریا کو  پے آڈر یا ڈیمانڈ ڈرافت لگا کر 75000ارسال کریں جو کہ ناقابل واپسی ہے۔

مزیدخبریں