کراچی (این این آئی‘ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیف الیکشن کمشنر پاکستان راجا سکندر سلطان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ضمنی الیکشن سے متعلق بات چیت کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران چیف الیکشن کمشنر پاکستان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن پرامن اور منصفانہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے، الیکشن میں کوتاہی اور سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ ادھر صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ تھر پار کا ضمنی الیکشن پرامن طریقے سے جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے تھرپاکرضمنی الیکشن کے دوران صورت حال سے آگاہ کیا۔ الیکشن کمشنر سندھ کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار کی طرف سے ہراساں کیے جانے کی خبر غلط ہے۔