اہلبیت ؓ کی توقیر کرنیوالا دنیا واآخرت میں نامراد نہیں ہوسکتا:اشرف آصف جلالی

 لاہور (خصوصی نامہ نگار)عزّتِ ساداتؓ کانفرنس میں مقالہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ حقوق اہل بیت ؓکی ادائیگی انفرادی و اجتماعی زندگی کی بہار ہے۔ آلِ محمدؐ کی تعظیم و توقیر کرنے والا شخص دنیا و آخرت میں نامراد نہیں ہوتا۔ کسی بھی سوسائٹی میں سادات کرام کا موجود ہونا اس سوسائٹی کا وقار اور اعتبار قرار پایا ہے۔تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں ہونے والی کانفرنس کی صدارت پیر سید محمد اعظم شاہ بخاری نے کی جبکہ علامہ محمد نوید نعمان سیفی، علامہ محمد عادل رزاق جلالی، علامہ محمد الیاس جلالی، علامہ محمد اقبال رضوی، مولانا محمد علی رضا جلالی اورمولانا محمد عبد الشکور جلالی و دیگر بھی کانفرنس میں موجود تھے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کا مزید کہنا تھا کہ اولادِ سیدہ فاطمہ ؓسادات کی یہ امتیازی شان ہے کہ وہ دخترِ رسولؐ ہیں حضرت سیدہ فاطمہؓ کی وساطت سے اولادِ رسولؐ  ہونے کا شرف رکھتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...