لاہور(نیوزرپورٹر) پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ایک حلقے کی جانب سے اس بات کا تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ضمنی انتخابات کے موقع پر انتظامیہ موجود نہ تھی جو کہ مکمل طورپر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کی پریس ریلیز میں بھی کہاگیا کہ چیف سیکرٹری سے رات تین بجے تک رابطہ رہا ۔ ترجمان نے کہاکہ تمام افسران متحرک اور ڈیوٹی پر موجود تھے اور چیف سیکرٹری پنجاب بذات خود تمام صورتحال کا جائزہ لیتے رہے ۔ ترجمان نے کہاکہ ڈویژنل سطح پر کنٹرول روم قائم کیاگیا تھا اور افسران لمحہ بہ لمحہ صورتحال کی رپورٹ اپنے اعلی افسران کو پیش کررہے تھے ۔ ترجمان نے کہاکہ ڈویڑنل وضلعی انتظامیہ نے مکمل پلان تیار کیا اور اس کے مطابق افسران کوتعینات کیاگیا تھا اور افسران نے تندہی اور ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیئے۔