بھارت: شادی سے انکار پر لڑکی کو ٹرین کے سامنے پھینک دیا گیا

Feb 22, 2021

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ منظرعام پر آیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکے نے 21سالہ لڑکی کو چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دے دیا جس سے اس کے سر پر شدید چوٹ آئی اور 12 ٹانکے لگانے پڑے۔سی سی ٹی وی کیمروں نے کھر ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعے کو ریکارڈ کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم لڑکی کو دھکا دینے کے بعد فرار ہوگیا جسے 12 گھنٹے بعد حراست میں لے لیا گیا اور اس کی شناخت سومیدھ کے نام سے ہوئی ہے۔ایک سینئر پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ 2 سال پہلے لڑکا اور لڑکی ایک ہی جگہ پر ملازمت کرتے تھے اور انکے درمیان دوستی بھی تھی۔ 

مزیدخبریں