لاہور(نیوزرپورٹر)سروسز ہسپتال کے نیفرالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ڈائلسز کے مریضوں کے لئے 3فلورز پر مشتمل نئے سیٹ اپ کی تزئین و آرائش تکمیل کے مراحل میں داخل ہو گئی ہے جہاں عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گردے کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجے کے لئے جدید سہولتوں سے مزئین وارڈز تیار کی جا رہی ہیں جس کے لئے جرمنی سے ڈائلسز کی 36جدید مشینیں لاہور پہنچ گئیں ہیں جنہیں جلد نصب کر دیا جائے گا جبکہ ڈائلسز بلاک میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے اس فلاحی منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز سروسز ہسپتال کا دورہ کیا اور جاری منصوبے پر کام کا معائنہ کرتے ہوئے اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ ضرورت مند مریضوں کو فوری طور پر ڈائلسز کی سہولت میسر ہو سکے۔
سروسز ہسپتال کے ڈائیلسز وارڈ کی تزئین وآرائش تکمیل کے آخری مراحل میں
Feb 22, 2021