بھکر،مال بردار ٹرین کا انجن اور10بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

بھکر(نامہ نگار)مال بردار ٹرین کی 10بوگیاں بھکر کے نواحی علاقہ سگو شمالی کے قریب انجن سمیت پٹڑی سے اتر گئیں سیکشن عارضی طور پر بند ،ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ریلوے حکام کے مطابق مال بردار گاڑی کراچی سے کوئلہ لیکر دائود خیل جارہی تھی ٹریک کو بحال کرنے کیلئے بھاری مشینری ،کرین سمیت خانیوال سے روانہ ہوچکی ہے ٹریک کی بحالی میں کئی گھنٹے درکار ہیں ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تحقیقات شروع ہیں یاد رہے کہ چند دنوں قبل بھی اسی ٹریک پر ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...