پسرو : جائیداد کے تنازعہ پر بھتیجے کی فائرنگ ، 2 چچا ،2 کزن قتل 

Feb 22, 2021

پسرور+ سیالکوٹ (نامہ نگاران) پسرور کے گاؤں کلاسوالہ میں جائیداد کے تنازعہ پر بھتیجے نے فائرنگ کرکے 2 چچا اور 2 کزنز کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں رانا شہاب عرف شہابہ، شاہد اور شعیب نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے پچاس سالہ چچا ذوالفقار، تیس سالہ حسن، عبدالرحمن اور ماجد کو شدید زخمی کر دیا۔ ریسکیو 1122کے جوانوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لے کر ڈیڈ ہاؤس منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ ڈی پی او سیالکوٹ حسن اسد علوی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں ڈی ایس پی پسرور اور ایس ایچ او تھانہ صدر پسرور پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزموں کو  چوبیس گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔پسرور سے نامہ نگار کے مطابق فریقین کے درمیان مبینہ طور پر دیرینہ خاندانی رنجش چلی آرہی ہے۔ گزشتہ روز ایک متنازعہ پلاٹ میں مٹی بھرائی پر فریقین کی تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے رشتہ داروں کو قتل کردیا۔ قتل کی اطلاع ملتے ہی کلاس والا بازار بند ہوگیا اور قصبہ کی فضا سوگوار ہوگئی۔

مزیدخبریں