اسلام آباد (جاوید صدیق) نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کرکٹ ٹیم نے ایک میچ میں بھارتی میڈیا کی کرکٹ ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ گزشتہ روز یہ میچ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ میچ میں نئی دہلی میں متعین پاکستانی سفارت کاروں اور دوسرے اہل کاروں کی ٹیم نے بھارتی میڈیا کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارتی میڈیا کی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ جس میں وہ قابل ذکر سکور نہ کرسکی۔ جب کہ پاکستانی ہائی کمیشن کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے انڈین میڈیا ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔