تحریک انصاف سندھ، بلوچستان، خیبر پی کے میں ہاری، پنجاب میں ساکھ بچانے کیلئے دھاندلی کی: احسن اقبال

Feb 22, 2021

نارووال (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو سندھ، بلوچستان، خیبر پی کے میں شکست ہوئی۔ پی ٹی آئی نے اپنی ساکھ بچانے کیلئے پنجاب میں ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی۔ پریزائیڈنگ افسران کو اغواء کیا گیا۔ اغواء کئے گئے پریزائیڈنگ افسران واپس آئے تو جو نتائج سامنے لائے گئے اس میں پی ٹی آئی آگے ہے۔ کئی گھنٹے پولنگ سٹیشنز بند کردئیے گئے تھے۔ پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن میں انتظامیہ کو استعمال کیا۔ اغوا کے بعد واپس آنے والے پریزائیڈنگ افسران نے رزلٹ شیٹ دی اور وہ پڑھی گئی تو عملہ مسکراتا رہا۔

مزیدخبریں