برلن(شِنہوا)جرمنی میں چینی سفارتخانہ نے جرمن اخبار بِلڈ پر نوول کروناوائرس کے ماخذ بارے سازشی نظریات کی تشہیرکا الزام عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کی رپورٹس "نا پسندیدہ اور بے شرمی"پر مبنی ہیں۔چینی سفارتخانہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ بِلڈ کی جانب سے شائع کردہ نام نہاد "تحقیق" کی کوئی منطق اور سائنسی بنیاد نہیں ہے، شائع ہونے کے تھوڑی ہی دیر بعد جرمنی میں سائنسی حلقے اور اس کے ساتھ میڈیا اور عوام کی جانب سے "تحقیق" پر بہت زیادہ سوال اٹھائے گئے اور اس پر شدید تنقید کی گئی۔بیان میں عالمی ادارہ صحت کی نوول کروناوائرس کے ماخذ کی تحقیقات کرنے والی ماہرٹیم کے سربراہ پیٹر بین ایمباریک کے بیان کا حوالہ دیا گیا کہ نوول کروناوائرس کا باعث بننے والے وائرس کے لیبارٹری سے باہر آنے کے بہت کم امکانات ہیں۔سفارتخانہ نے کہا کہ اگرچہ لیبارٹری والے واقعہ کا نظریہ دنیا میں تقریبا تمام اہم سائنس دانوں اور وبائی امراض کے ماہرین نے مسترد کیا، بِلڈ تاحال افواہیں پھیلانے اور سازشیں کرنے میں مصروف ہے جو کہ نا پسندیدہ اور بے شرمی پر مبنی عمل ہے۔اس میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کا ہمیشہ سے مئوقف رہاہے کہ وائرس کے ماخذ کا پتہ لگانا ایک سائنسی سوال ہے جس کا جواب بین الاقوامی سائنسی تحقیق اور تعاون کے ذریعے دینا چاہئے۔سفارتخانہ نے اخبار پر زور دیا کہ جہالت وتعصب کوختم کرے اور اپنے قارئین کوجھوٹی خبروں کے ذریعے بے وقوف بنانا بند کرے۔