اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) کمیٹی اجلاس میں کمیٹی کے پچھلے اجلاس کی سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا،کمیٹی کو محسن داوڑ کی سربراہی میں قائم سب کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی،قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں ٹرانس جینڈر پر حملوں میں اضافے سے متعلق ایوان میں پیش کردہ توجہ دلاؤ نوٹس پر بھی تفصیلی بحث کی جائے گی۔انسانی حقوق کمیٹی کو محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے قنبرانی بھائیوں اور د یگرلاپتہ افراد کی جبری گمشدگیوں کے بارے میں بھی بریفینگ دی جائے گی،اس کے علاوہ آئی جی پولیس خیبر پختونخوا اور سی ٹی ڈی کی جانب سے پروفیسر اسماعیل(گلالئی اسماعیل کے والد)کی گرفتاری اور قید سے متعلق بریفنگ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس24فروری کو طلب
Feb 22, 2021