اسلام آباد(نامہ نگار) فیوچر پرابلم سولونگ پر و گرام انٹر نیشنل( FPSI) کے تحت سیناریو رائٹنگ مقابلے2021 میں پاکستانی طالبہ علم زرویز سہیل نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔ امریکہ میں منعقدہ عالمی مقابلے میں دنیا بھر سے طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔ کراچی گرائمر سکول سے تعلق رکھنے والے زوریز سہیل اب جون 2021 میں یونیورسٹی آف ماساجوسٹ ، ایمزسٹ میں منعقد ہونے وا لے انٹر نیشنل سیناریو رائٹنگ مقابلے میں بھی شر کت کریں گی۔