ڈسکہ:ضمنی الیکشن میں فائرنگ سے 2افرادکے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار

Feb 22, 2021

ڈسکہ(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی) ڈسکہ کے قریب گوئندکے گاوں میں 19 فروری کے ضمنی الیکشن کے دوران فائرنگ واقعے میںپی ٹی آئی کارکن سمیت  دہرے قتل کے ایک ملزم کو تھانہ بمبانوالہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔  ملزم عمر عرف حمزہ بٹ نے دن دو بجے کے قریب سیاسی رنجش پر پولنگ سٹیشن کے قریب فائرنگ کرکے ماجد اور ذیشان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا ۔ایف آئی آر میں پانچ نامزد ملزمان جاوید عرف جیدا بٹ، خالد باگڑی، حسن ، رئیس خالد، عمر عرف حمزہ بٹ شامل  تھے جن میں سے ایک کو تھانہ بمبانوالہ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔واقعہ کے مطابق دو افراد ذیشان اورپی ٹی آئی کارکن ماجد کو   قتل کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ڈی پی او حسن اسد علوی کی ہدایت پر ایس ڈی پی او  اور ایس ایچ او تھانہ بمبانوالہ پر مشتمل ٹیموں نے مرکزی ملزم حمزہ بٹ کو گرفتار کیاجبکہ دو ملزمان خالد باگڑی اور جاوید بٹ نے 27 فروری تک عبوری ضمانت کروا رکھی ہے، دیگر دو ملزموں حسن گجر اوررئیس خالد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں