مادری زبانوں کا عالمی دن: ریلی، پنجابی کو نصاب کا حصہ بنانے کا مطالبہ

جھنگ، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان (نامہ نگاران) مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر مختلف پنجابی ادبی تنظیموں کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ شرکاء ریلی نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پنجابی زبان کو نصاب کا حصہ بنایا جائے۔ مادری زبان کے دن کو عالمی سطح پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد مادری زبان کے فروغ کے ساتھ آنے والے نسلوں میں اپنی زبان اور ثقافت کو زندہ رکھنا ہے۔ پنجابی بزم ادب ملک غلام یٰسین جھنگ کی جانب سے مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر ملک نیاز عباس کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ شرکاء ریلی نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کی مرکزی اور سرکاری زبان قرار دیا جائے۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں پنجابی کو لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جائے ۔ نخبہ تاج لنگاہ و دیگر نے مطالبہ کیا سرائیکی زبان کو پرائمری سطح پر رائج کیا اور صوبہ سرائیکستان بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن