کیلیفورنیا: دنیا میں مکڑیوں کی اکثر اقسام ایک طرح کے ہی جالے بناتی ہے لیکن اب ایک مکڑی میں خاص کیفیت دریافت ہوئی ہے جس میں وہ مختلف جگہوں پر مختلف انداز کے جالے بْنتی ہے۔کوکوس جزائر پر پائی جانے والی ایک مکڑی ’وینڈلگارڈا گالاپاجینسس‘ پانی میں الگ، ہوا میں مختلف اور خشکی پر اس سے جدا جالا بْنتی ہے۔ اب تک یہ اعزاز مکڑی کی اسی قسم کو حاصل ہوا ہے کہ یہ مختلف جگہوں پر مختلف اندز میں اپنا گھر بناتی ہے۔وسطی امریکا سے 550 کلومیٹر دور کوکوس جزائر واقع ہے جہاں مختلف جالے بنانے والی یہ مکڑی عام پائی جاتی ہے۔ زمین پر رہتے ہوئے یہ ایک سیدھے رستے کی طرح کا جال بناتی ہے جس کے کناروں کو قریبی پتوں اور شاخوں سے باندھ دیتی ہے۔ جب یہ زمین پر ہو تو بہت حیرت انگیز’زمینی‘ جالا بنتی ہے جس میں یہ افقی جالا بناتی ہے اور اسے انہیں عمودی تاروں سے زمین پر جوڑے رکھتی ہے۔ تالاب اور پانی میں یہ زمینی جالے کی طرح کا جالا بناتی ہے لیکن اس کے عمودی دھاگوں کو پانی کی سطح پر لاکر جوڑتی ہے۔
مختلف جگہوں پر مختلف انداز میں جالے بننے والی مکڑی
Feb 22, 2021