دیہی مرکزصحت رنگ پور کی لیڈی ڈاکٹر مبینہ غائب،گھر بیٹھے تنخواہ لینے لگی 

رنگ پور(نمائندہ خصوصی )ایک لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل آبادی کے لئے بنایا گیا دیہی مرکز صحت رنگ پور لیڈی ڈاکٹر کی سہولت سے محروم ہے۔یہاں پر دو ماہ قبل مریم تابش نامی لیڈی ڈاکٹر کو تعینات کیا گیا جو ہسپتال میں جوائننگ دینے کے بعد مسلسل دو ماہ سے ہسپتال سے غائب ہے اور گھر بیٹھے تنخواہ وصول کی جارہی ہے۔لیڈی ڈاکٹر کی عدم دستیابی سے مریضوں خاص طور پر خواتین مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔عوامی وسماجی حلقوں اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ سے مطالبہ کیا کہ لیڈی ڈاکٹر کو رنگ پور ہسپتال میں حاضری کا پابند بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن