جوش ملیح آبادی قومی  ادبی سیمینار آج ہوگا 

Feb 22, 2021

اسلام آباد(نامہ نگار)اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام جو ش ادبی فائونڈیشن اور جوش میموریل کمیٹی کے اشتراک سے شاعر ِ انقلاب جوش ملیح آباد ی کے 39ویں یوم وفات پر جو ش ملیح آبادی قومی ادبی سیمینار آج بروزپیر ، 3:00بجے سہ پہر، اکادمی ادبیات پاکستان کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگا۔سینیٹر شبلی فراز، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات اور سینیٹر ولید اقبال ،مہمانان خصوصی ہوں گے۔  صدارت افتخار عار ف کریں گے۔  ڈاکٹر یوسف خشک، چیئرمین ، اکادمی ادبیات پاکستان ، ابتدائیہ پیش کریں گے۔ڈاکٹر غضنفر مہدی، حسن عباس رضا، محمد حمید شاہد، اختر عثمان، ضیاء الدین نعیم، تبسم اخلاق ملیح آبادی اور عثمان غنی رعد اظہار خیال کریں گے۔ فرخ جمال ملیح آبادی اظہار تشکر پیش کریں گے۔  نظامت محبوب ظفر کریں گے۔

مزیدخبریں