اسلام آباد(نامہ نگار)پہاڑی زبان کی تحریروں پر مشتمل پہلا ادبی کتابی سلسلہ ’’رَنتن‘‘ شائع ہوگیا،انجمن فروغ پہاڑی زبان کے زیر اہتمام راشد عباسی کی زیر ادارت شائع ہونیوالے کتابی سلسلہ میں مضامین،افسانے ،لوک کہانیاں،طنز و مزاح ،پنجابی ،پہاڑی،پوٹھوہاری ،گوجری ، سرائیکی اور ہندکو شعراء کا کلام بھی موجود ہے ،’’رَنتن ‘‘112صفحات پر مشتمل ہے اور اسکی مجلس مشاورت میں اختر رضا سلیمی ،پروفیسر اشفاق کلیم عباسی اور عبدالرحمن واصف شامل ہیں۔