لاہور (سپورٹس ڈیسک) سربیا کے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووک نے روسی حریف ڈینیئل میڈویڈیف کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر نویں مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنا منٹ جیت لیا ۔ انہوںنے روسی حریف کو فائنل میں سات پانچ ‘چھ دو اور چھ دو سے شکست دی ۔ یہ میچ 7400شائقین نے سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا۔ روسی حریف گزشتہ بیس میچز سے ناقابل شکست تھے ۔ نوواک کے کیر یئر کا یہ 18واں گرینڈ سلیم ہے ۔
نوواک جوکووک نے 9ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنا منٹ جیت لیا
Feb 22, 2021