کراچی (وقائع نگار)ملک بھرکی طرح کراچی میں بھی آج قومی زبانوں کے عالمی دن پرریلیاں ،احتجاجی مظاہرے اورسمینارزمنعقدہوئے ،پریس کلب کے سامنے پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن اور پختون ویلفیئراسٹوڈنٹس کے تحت احتجاج مظاہرہ ہوا،پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے تحت ’’ورلڈلینگویج‘‘ڈے کے موقع پرجامعہ کراچی سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ،ریلی کی قیادت مرکزی چیئرمین ’’پی ایس اے‘‘عمران بھٹی نے کی تمام یونٹس کے صدرو،جنرل سیکریٹریزاورکارکنان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین عمران بھٹی نے کہاکہ ’’زبان کے عالمی دن ‘‘پرہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب سمیت دیگرصوبوں کی طرح پنجابی زبان کوبھی ذریعہ تعلیم بنایاجائے،پرائمری سطح پرپنجابی مضمون پڑھانے کاآغازکیاجائے اوربطورلازمی مضمون رائج کیاجائے،انہوں نے کہاکہ پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے ہمیشہ اپنی ’’ماں بولی ‘‘کی ترقی وترویج اوراپنے کلچروثقافت کے فروغ کیلئے اہم کرداراداکیاہرجدوجہداورکوششیں آئندہ بھی جوش وجذبے کے ساتھ جاری رہیں گی ، مرکزی جنرل سیکریٹری راشدفیاض چاندنے کہاکہ ہم عہدکرتے ہیں کہ ’’ماں بولی ‘‘کی خدمت کیلئے ہم ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے تیارہیں ،انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ جن اقوام نے اپنی ثقافت اورزبان کوبھلادیاان قوموں نے کبھی ترقی نہیں کی؟اس موقع پرراجہ عدنان ،محمدبابر،عبادالرحمن آرائیں،جامعہ کراچی کے صدرخراوٹو،دائودیونی ورسٹی کے صدرفیضان آرائیں ،اردویونی ورسٹی کے صدرفاروق جدون ،سابق مرکزی جنرل سیکریٹری راجہ توقیر،ملک وسیم اعوان ،ملک ایوب اعوان ،خالدگجر،راجہ عصمت ،ڈاکٹرشکیل آرائیں ،خضروڑائچ ،فرازفرید،عمرعادل ،مظہرضیاء،طلحہ،قدرت وڑائچ،ملک رشید،زاہدسہروردی،دلبرخان ،رانازاہد،یسرگجر،عمران بلوچ،نعیم فیاض ،جمال الدین نیازی،عمران کمبوہ،عدیل ،نویدبلوچ،حبیب کھوکھر،سفیررشیداوردیگرنے بھی خطاب کیا۔