ٹنڈوآدم(نامہ نگار )ٹنڈوآدم شہر کا بائی پاس روڈ جو کہ شہدادپور اور حیدرآباد کو ملاتا ہے اور ہفتے کے دن بائی پاس پر جانوروں کی منڈی بھی لگائی جاتی ہے جہاں سندھ بھر سے لوگ جانوروں کی خرید و فروخت کے لئے آتے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں گاڑیوں کا گزر ہوتا ہے ڈرائیور حضرات، شہریوں کا کہنا ہے کہ جب بھی ہم اس روڈ سے گزرتے ہیں تو ان بڑے بڑے گڑہوں اور ٹوٹے پھوٹے روڈ کی وجہ سے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہے جس سے ہماری گاڑیوں کو بہت نقصان ہوتا ہے اور ان ٹوٹے پھوٹے روڈ کی وجہ سے گاڑی میں موجود جانور بھی زخمی ہو جاتے ہیں اور ٹنڈوآدم کی سیاسی و سماجی تنظیموں کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی مصروف روڈ ہے سانگھڑ، شہدادپور، جھول، شاہ پور چاکر، نوبشاہ، ودیگر شہر جانے کیلئے اسی روڈ سے گزرنا پڑتا ہے۔ اور ایک عرصے سے یہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ جسکی وجہ عوام کو شدید پریشانی ہے۔ کئی مرتبہ حکومت کو یاد دہانی کروائی گئی ہے لیکن کوئی بھی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ڈرائیور، شہریوں اور سیاسی و سماجی رہنماؤں نے پی پی سینیٹر ملک امام الدین شوقین، پی پی ایم این اے روشن جونیجو اور پی پی ایم پی اے فراز ڈیرو سے مطالبہ کیا ہے کہ اس روڈ کو جلد از جلد نئے سرے سے تعمیر کیا جائے تاکہ ہماری گاڑیاں کا نقصان اور جانور زخمی ہونے سے بچ سکیں۔
ٹنڈو آدم بائی پاس پر گڑھے پڑگئے‘ ٹریفک کی روانی متاثر
Feb 22, 2021