سکھر(بیورو رپورٹ) معذو ر افراد کا مطالبات کے حق میں احتجاج نعرے بازکی تفصیلات کے مطابق ڈس ایبل فرینڈز ایسوسی ایشن ضلع سکھر کے معذور افراد نے ضلعی صدر طالب حسین ملاح،منظور احمد سیال،و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمارے مسلسل احتجاجوں کے باوجود سندھ حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ہمارے پانچ فیصد معذور کوٹہ پر کسی قسم کا عملدرآمد نہیں ہوا ہے مہنگائی کے دور میں سکھر کے معذور افراد فاقہ کشی پر مجبور ہیں حکومت صرف بیانات تک ہی محدود دکھائی دے رہی ہے لیکن کوئی عملی کام نہیں کیا جارہا ہے بیت المال کی جانب سے کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا جارہا ہے الٹا زکواۃ عشر کی جانب سے فنڈز دینے کے بجائے ہمارا چھ ماہ کا گذرا الاؤنس کارڈ بھی بند کردیا گیااور بائیو میٹرک تک نہیں کرایا جارہا ہے ہم معذور افراد کیساتھا ایسا ظلم کب تک ہوگا ظلم کی حد تو یہ ہے کہ پرائیوٹ اداروں کو بھی عملدرآمد کیلئے کہا نہیں جاتا پبلک ٹرانسپورٹ سمیت ریلوئے میں بھی کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہے ،زکواۃ عشر کمیٹی سکھر کے چئیرمین نور محمدبھٹو بھی ہمارے مسائل حل کرانے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں معذور افراد نے چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلی سندھ سمیت دیگر سے نوٹس لیکر معذور افراد کے جائز حقوق فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر احتجاج کادائرہ وسیع کردیا جائیگا۔
صرف دعوے نہیں‘ حکومت عملاً ہماری مدد کرے:معذوروں کی اپیل
Feb 22, 2021