لاہور (پ ر) عمارت گروپ آف کمپنیز نے اپنے ملازمین کی خدمات کو سراہنے کے لیے سالانہ عشائیے کا انعقاد کیا۔ تقریب میں چیئرمین عمارت گروپ آف کمپنیز جناب شفیق اکبر، صدر اقبال انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز لیفٹیننٹ جنرل (ر) ہارون اسلم، گروپ ڈائریکٹرز فرحان جاوید، شرجیل احمر، تیمور عباسی اور ارسلان جاوید شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عمارت گروپ شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ لگن اور محنت سے کوئی بھی منزل حاصل کی جا سکتی ہے تاہم باہم مربوط ہو کر اور ایک دوسرے کی سپورٹ سے ہی یہ تمام کامیابیاں ممکن ہوئیں۔ گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید نے بھی عمارت گروپ کی تمام کامیابیوں کا محور ایمپلائز کو قرار دیا۔ تقاریر کے بعد انعامات کا سلسلہ شروع ہوا جس میں تمام ٹیموں اور شاندار کارکردگی دکھانے والے افرار کو انعامات سے نوازا گیا۔